لکھنؤ ،02؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو کی پراپرٹی میں سال 2014 کے مقابلے میں تین کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔یادو نے مین پوری سیٹ سے ایس پی امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کرتے وقت حلف نامے میں یہ معلومات دی ہے۔ملائم نے نامزدگی داخل کرتے وقت حلف نامہ میں اپنے پاس 16 کروڑ 52 لاکھ 44 ہزار 300 روپے کی منقولہ جائیداد کی جانکاری دی ہے۔یہ سال 2014 میں بتائی گئی جائیداد سے تین کروڑ 20 لاکھ 15 ہزار 517 روپے کم ہے۔تب حلف نامے میں انہوں نے اپنے پاس 19 کروڑ 72 لاکھ 59 ہزار 817 روپے کی جائیداد ہونے کی معلومات دی تھی۔ملائم پر ایک مقدمہ بھی درج ہے۔ان حلف نامہ میں فون پر دھمکی دینے کے الزام میں آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کی طرف سے 24 ستمبر 2015 کو لکھنؤ کے حضرت گنج تھانے میں درج کرائے گئے مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے۔یہ معاملہ لکھنؤ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ میں زیر غور ہے۔حلف نامہ میں ملائم نے خود کو اپنے بیٹے ایس پی صدر اکھلیش یادو کا مقروض بھی بتایا ہے۔ حلف نامے کے مطابق انہوں نے اکھلیش سے دو کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار روپے قرض لیا ہے۔ملائم کی طرف سے داخل کئے گئے حلف نامہ میں انہوں نے مالی سال 2017-18میں 32 لاکھ 02 ہزار 615 روپے کی کل آمدنی دکھائی ہے جبکہ ان کی بیوی سادھنا یادو کی آمدنی 25 لاکھ 61 ہزار 170 روپے بتائی گئی ہے۔سادھنا کے پاس پانچ کروڑ چھ لاکھ 86 ہزار 842 روپے کی جائیداد ہے۔حلف نامہ کے مطابق ملائم کے پاس کار نہیں ہے۔حالانکہ ان کی بیوی ایک لگزری کار کی مالک ہیں۔